Ashfaq Ahmad

Ashfaq Ahmed, PP, SI (Urdu: اشفاق احمد) (August 22, 1925 – September 7, 2004) was a distinguished writer, playwright, broadcaster, intellectual and spiritualist from Pakistan. Read more...

خدا سے زیادہ جراثیموں کا خوف

Wednesday, December 15, 2010

جب ہم چھوٹے تھےتو اپنی ماں کے پاس بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے‘ اچانک روٹی کا لقمہ
میری ماں کے ہاتھ سے زمین پر گر گیا۔ جونہی وہ لقمہ ماں کے ہاتھ سے گرا انہوں نے بسم الله کہہ کر وہ لقمہ زمین سے اٹھایا۔اس پر پھونک ماری اوراسے کھا لیا۔ اس پر میری ...بڑی بہن نے شور مچادیا کہ اماں اس طرح سے آپ کو یہ روٹی کا ٹکڑا نہیں کھانا چاہئیے تھا۔یہ جراثیموں سے آلودہ ہوچکا تھالیکن میری ماں کچھ نہ بولی اور اطمینان سے وہ ٹکڑا نگل لیا۔ میں اب سوچتا ہوں کہ میری ماں جراثیموں سے زیادہ خدا سے ڈرتی تھی‘ وہ خداکی دی ہوئی نعمت کی قدر کرتی تھی اور ہم خدا سے زیادہ جراثیموں سے ڈرتے ہیں۔

میں ایک بار اپنی گاڑی کا کام کروارہا تھا۔دوپہر کا وقت تھا تو ورکشاپ میں وہ کاریگر وغیرہ روٹی کھانے لگے۔انہوں نے مجھے بھی دعوت دی لیکن میں نےشکریہ کہہ کر معذرت کرلی۔ گاڑی کا وہ مکینک کام کرتے کرتے اٹھا‘ اس نے پنکچر چیک کرنے والے ٹب سے ہاتھ گیلے کیے اور ویسے ہی جاکر کھاناکھانا شروع کردیا۔میں نے اس سے کہا الله کے بندے اس طرح گندےہاتھوں سےکھانا کھاؤگے تو بیمار پڑجاؤگے۔ہزاروں جراثیم تمہارے پیٹ میں چلے جائیں گے۔تو اس نے جواب دیا کہ “صاحب جب ہم ہاتھوں پر پہلاکلمہ پڑھ کر پانی ڈالتے ہیں تو سارے چراثیم خود بخود مرجاتے ہیں‘ اورجب ہم بسم الله پڑھ کر روٹی کا لقمہ توڑتے ہیں تو جراثیموں کی جگہ ہمارے پیٹ میں برکت اور صحت داخل ہوجاتی ہے۔“

مجھے اس مکینک کی بات نے ہلا کر رکھ دیا۔یہ اس کا توکل تھا جو اسےبیمار نہیں ہونے دیتاتھا۔ میں اس سے اب بھی ملتا ہوں۔ اتنے سال گزرجانے کے بعد بھی وہ مجھ سےزیادہ صحتمند ہے۔
زاویہ سوئم سے اقتباس

0 comments:

Post a Comment

Send us your comments are any paragraph about program Zawiya you want to post.