میرے ارد گرد کامیاب زندگی بسر کرنے والے بہت سے لوگ ہیں، جنہوں نے زندگی سے پیار نہیں کیا بلکہ کامیابی سے پیار کیا ہے۔ جب آپ زندگی کو کامیابی سے علٰیحدہ کر دیتے ہیں اور زندگی کو مقفل کر دیتے ہیں اور صرف کامیابی کو پکڑ لیتے ہیں تو پھر آپ کی کی...فیت وہی ہوتی ہے جو ابھی ماضی قریب میں ہم نے دیکھا کہ جن لوگوں نے بہت پیسے اکٹھے ک...ر کے اپنی زندگیاں بنائیں پھر ان پر بدعنوانی کے مقدمات چلے اور پھر ان کی گردنیں ناپی گئیں۔ کامیاب ہونا اور چیز ہے، زندگی کے ساتھ وابستہ رہنا الگ چیز ہے۔ بے شک بچوں کو ہم سب استاد یہی کہتے ہیں کہ عذاب میں مبتلا ہوۓ بغیر کامیابی ممکن نہیں لیکن آج میں آپ لوگوں کے سامنے اپنا دل کھول کے لایا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ میں کامیاب بھی ہوں اور میری زندگی بھی خوشگوار اور ضمیر بھی مطمئن ہو۔ صرف کامیابی ہی کامیابی نہ ہو۔ ترقی اور فلاح میں بھی زمین آسمان کا فرق ہے۔ ترقی فلاح نہیں ہے فلاح کے اندر ترقی موجود ہے۔ خالی ترقی آپ کا ساتھ نہیں دے گی۔ اب میں نے یہ جو فیصلے کۓ ہیں یہ آپ کی مرضی کے بغیر کۓ ہیں لیکن آپ مجھے اس بات کی اجازت دیں اور کہیں کہ “ ٹھیک ہے بابا آپ اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزاریں لیکن اس میں فلاح کا رخ ہو اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالٰی اب میری زندگی میں فلاح کا رخ ضرور ہو گا۔ میں صرف ترقی کی طرف جانے والا نہیں ہوں گا۔ اگر میں خالی ترقی کی طرف جاؤں گا تو پھر میں ڈیزی کٹر (وہ تباہ کن بم جو امریکہ نے افغانستان میں استعمال کۓ) بناؤں گا۔ پھر میں تورا بورا کو فنا کر کے ریت میں تبدیل کر دوں گا۔ مجھ ایسی ترقی نہیں چاہیۓ۔ مجھے زندگی سے پیار کرنے کی اجازت دیں اور میں بھی آپ کو یہ اجازت دیتا ہوں۔
اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرماۓ اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرماۓ۔ آمین۔
زاویہ دوم: باب اٹھائیس سے اقتباس

0 comments:
Post a Comment
Send us your comments are any paragraph about program Zawiya you want to post.